سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے،پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 
0
155

اسلام آباد 25 فروری 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے، پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں،

قانون کو بہترکرلیں لیکن یہ کہنا کہ کوئی قانون نہ ہو یاایسا قانون ہو جو نافذ ہی نہ ہو سکے، بالکل بے تکی بات ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی نہیں سماجی معاملہ ہے اور سیاسی جماعتوں کو میڈیا اصلاحات کیلئےاکٹھا ہونا چاہئے۔