سپیکر قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ٗ اجلاس شیڈول پر پارلیمانی لیڈروں سے تبادلہ خیال

 
0
368

اسلام آباد اگست1۔ (ٹی این ایس )قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منگل کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے الیکشن کے حوالے سے اجلاس کے شیڈول پر پارلیمانی لیڈروں سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) ‘ پیپلز پارٹی‘ جماعت اسلامی ‘ ایم کیو ایم‘ پی ٹی آئی‘ جے یو آئی (ف) سمیت دیگر پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کے انتخاب کے حوالے سے قومی اسمبلی کے ایک روزہ اجلاس کی کارروائی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔