اسلام آبا د اگست 1.(ٹی این ایس )قومی اسمبلی میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے موقع پر مہمانوں کی گیلریاں کھچا کھچ بھری ہوئی تھیں۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا گیا جس میں مسلم لیگ (ن)کی جانب سے شاہد خاقان عباسی ٗ پیپلزپارٹی کی جانب سے سید نوید قمر جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ رشید احمد امیدوار تھے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے شیخ رشید احمد کو پارٹی اور جماعت اسلامی کی جانب سے صاحبزادہ طارق اللہ وزارت عظمیٰ کیلئے اپنا امیدوار نامزد کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ووٹرز‘ سپورٹرز سمیت مہمانوں کیلئے مختص گیلریوں میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔