کراچی، رینجرز کا مختلف علاقوں میں آپریشن، 11ملزمان گرفتار

 
0
357

کراچی اگست 1(ٹی این ایس ) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے گیارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد ہوئی۔ترجمان رینجرز کے مطابق ڈاکس اور اورنگی ٹان میں کارروائی کے دوران دو ملزمان گرفتار ہوئے، ملزم عبدالرحمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ ملزم کراچی آپریشن شروع ہونے سے پہلیپڑوسی ملک میں روپوش ہوگیا تھا اور حال ہی میں ایم کیو ایم لندن کے رہنماں کی ہدایت پر کراچی پہنچا تھا۔ ملزم کو ایم کیو ایم لندن کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ نیٹ ورک میں شامل ہونے کیہدایت کی گئی تھی۔ عدنان عرف بلوچ کا تعلق پاکستان سنی تحریک سے ہے، جو ڈکیتی کی منصوبہ بندی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ڈاکس اور سہراب گوٹھ میں کارروائی کے دوران پانچ ملزمان گرفتار کیئے گئے جن میں زوہیب بلوچ عرف بیجو، وقار علی، سرور اودھ، محمد اسماعیل اودھ عرف چاچا اور فتح علی عرف فاتو شامل ہیں۔ ملزمان ڈکیتی کے ساتھ ساتھ جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ اورنگی ٹان میں کارروائی کے دوران تین ملزمان عطا اللہ، صدام حسین اور محمد عارف گرفتار ہوئے، جو جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، شریف آباد میں کارروائی کے دوران ایک ملزم فیصل گرفتار ہوا، ملزم علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث ہے۔