کراچی ،نامعلوم ملزمان نجی بینک کے لاکر توڑ کر رقم اور طلائی زیورات لے اڑے 

 
0
477

کراچی اگست 1(ٹی این ایس ) کراچی کے علاقے نپیئر روڈ پر واقع نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات میں نامعلوم ملزمان لاکر توڑ کر رقم اور طلائی زیوارت لے اڑے ۔پولیس نے واردات میں ملوث ہونے کے شبہ میں بینک عملے کو حراست میں لے لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کھارادر تھانے کی حدود نپئرروڈ پر واقع نجی بینک کی برانچ سے نامعلوم ملزمان لاکرتوڑ کر رقم اور طلائی زیوارت لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ایس پی سٹی شہلا قریشی کے مطابق واردات منصوبہ بندی کے تحت کی گئی ہے ۔واردات میں میں بینک کے عملے کے ملوث ہونے کا شبہ ہے ۔عملے کے افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔پولیس حکام نے بتایا کہ واردات بینک کھلنے سے قبل، 8 بجکر 30 منٹ پر ہوئی، واردات کے وقت صرف کیشئر بینک میں موجود تھا۔بینک میں صرف ایک ہی گارڈ تھا جو اسلحہ رکھ کر کپڑے تبدیل کرنے گیا ہوا تھا۔ ملزمان اسلحہ بھی ساتھ لے گئے ۔ واردات میں 6لاکھ روپے اور زیورات لوٹے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ بینک کا آڈٹ کیا جارہا تھا۔شبہ ہے کے بینک عملے نے غبن چھپانے کے لیئے بینک ڈکیتی کی منصوبہ بندی کی۔ اسپیشل انوسٹی گیشن پولیس کی مدد سے تکنیکی طریقے سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔