یوکرین سے پاکستانیوں کے محفوظ انخلاء کیلئے رابطے میں ہیں،دفترخارجہ

 
0
258

اسلام آباد 25 فروری 2022 (ٹی این ایس): کیف میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق‘ یوکرین میں تمام پاکستانی خیریت سے ہیں اور سفارتخانہ ان کی حفاظت اور وہاںسے انخلا یقینی بنانے کے لئے ان تک رسائی حاصل کررہاہے۔سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا کہ ترنوپل میں سفارتخانہ مکمل طور پر فعال ہے۔پاکستانی سفیر ڈاکٹر نوئیل کھوکھر نے تمام طلباء کو ہدایات پر عملدرآمد کرنے کے لئے کہا ہے تاکہ انہیں وطن واپسی کے لئے ترنوپل منتقل کیا جاسکے۔سفارتخانے نے ترنوپل میں سہولت مرکز اورLVIV ریلوے اسٹیشن پرReception پوائنٹ قائم کیا ہے اور پاکستانی طلباء کو پولینڈ بھیجا جائے گا۔پولینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کے فوکل پرسن سے سرحد پار سہولت کے لئے 48668059876 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔