منسلک صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ایک شخص کو سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا، سعید غنی

 
0
355

اسلام آباد 26 فروری 2022 (ٹی این ایس): وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صحافی اطہر متین کے ایک قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطہر متین کے قاتل کو قانون کے مطابق سزا بھی دلوائی جائے گی۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ نجی ٹی وی سے منسلک صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ایک شخص اشرف کو سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اطہر متین کے قاتل کو قانون کے مطابق سزا بھی دلوائی جائے گی۔

سعید غنی نے کہا کہ اس پورے کیس میں جس طرح پولیس نے جانفشانی سے کاوشیں کی ہیں وہ لائق تحسین ہیں اور اسی طرح سندھ پولیس پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے پروڈیوسر اطہر متین کو ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔

الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں 3 روز سے ہی گردش کر رہی تھیں کہ اطہر متین کے ایک قاتل کو بلوچستان کے علاقے خضدار سے حراست میں لیا گیا ہے۔