اسلام آباد پولیس کی طرف سے سیاسی جماعت کی ریلی لیے مقرر کردہ مقام تک پہنچنے کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئیں

 
0
128

اسلام آباد 08 مارچ 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد پولیس کی طرف سے سیاسی جماعت کی ریلی لیے مقرر کردہ مقام تک پہنچنے کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئیں،ریلی کو کسی بھی مقام پر کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ ہوا ، تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ٹریفک کو رواں دواں رکھا گیا ،ریلی کے راستے میں اسلام آباد پولیس کی طرف سے کسی بھی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہ کی گئی ،
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ،
جبکہ اسلام آباد میں تمام سرکاری ،نیم سرکاری ادارے اور تمام قسم کے کاروباری پرائیویٹ ادارے معمول کے مطابق کھلے کھلے رہے ،اسلام آباد ٹریفک پولیس اپنی خصوصی حکمت عملی کے تحت معمول کی نفری کے علاوہ اضافی نفری تعینات کر کے اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی کو بھرپور طریقے سے برقرار رکھا ،ریلی کی سیکورٹی کے اقدامات کو مؤثر اور یقینی بنانے کے لئے واک تھرو گیٹس کے علاوہ دیگر سکیورٹی آلات بھی استعمال کیے گئے ہیں ، تمام سینئر افسران ریلی کی سیکورٹی کے لئے موقع پر موجود اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔