فیصل واوڈا کی خالی ہونے والی نشست، سندھ اسمبلی میں ووٹنگ کا آغاز

 
0
111

اسلام آباد 09 مارچ 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے نااہل ہونے والے سینیٹر فیصل واوڈا کی خالی ہونے والی نشست پر سندھ اسمبلی میں ووٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ سینیٹ نشست کے لیے سندھ اسمبلی میں ووٹنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جو شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ دیگر اراکین اسمبلی اپنا ووٹ کاسٹ کرنےکے لیے اسمبلی پہنچ رہے ہیں۔
الیکشن کے لیے سندھ اسمبلی کے ہال کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

سندھ سے سینیٹ نشست کے لیے پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو اور پی ٹی آئی کے آغا ارسلان مد مقابل ہیں تاہم پاکستان تحریک انصاف اور مرکز میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم ووٹنگ نے ووٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے