تحریک عدم اعتماد، اسپیکر قومی اسمبلی کا بیان بھی جاری

 
0
150

اسلام آباد 09 مارچ 2022 (ٹی این ایس): اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے معاملے پر قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے۔ اس پر بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھاکہ پہلے رولز دیکھیں گے جو رولز کہتے ہیں وہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی ساتھ ہیں، وزیراعظم نے عمران اسماعیل کو ٹاسک دیا تھا، ابھی عمران اسماعیل سے بات نہیں ہوئی، اپوزيشن کا ڈرامہ ساڑھے تین سال سے چل رہا ہے، صورتِحال دیکھ رہے ہیں، سب ٹھیک ہوگا۔