علیم خان خود وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے: عمران اسماعیل

 
0
320

کراچی 09 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان سے فواد چوہدری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کی بنی گالا میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں ترین گروپ کے معاملات پر بات چیت کی گئی، گورنرسندھ نےعبدالعلیم خان سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا اور کہا کہ انشاء اللہ سارے حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔

گورنر سندھ نے وزیراعظم کو علیم خان سے ملاقات پر اعتماد میں لیا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ علیم خان خود وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کے مطابق کسی معاملے پر تھوڑی ناراضی ہوجاتی ہے، ان معاملات کو حل کرلیں گے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان، جہانگیر ترین اورباقی دوست پارٹی کا اثاثہ ہیں، نہیں لگتاکہ ایسی کوئی مجبوری یا دوری ہو جائےکہ قریب بھی نہیں آ سکیں۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ عبدالعلیم خان آج بھی پارٹی اسے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنی کل کرتے تھے، عمران خان کیلئے ان کے دل میں اتنی ہی محبت ہے جتنی کل تھی، تھوڑی ناراضی کسی معاملے پر ہو جاتی ہے،ان معاملات کو حل کر لیں گے۔