نوازشریف نے سپریم کورٹ میں نااہلی کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق کھودیا

 
0
322

اسلام آباد اگست2(ٹی این ایس): مسلم لیگ نون کی جانب سے بروقت درخواست دائرنہ کیئے جانے کی وجہ سے سابق وزیراعظم نوازشریف نے سپریم کورٹ میں اپنی نااہلی کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق کھودیا ہے۔سابق وزیراعظم کی ٹیم نے تنقید کے خوف سے ایوان میں ترمیم لانے کی بھی کوشش نہیں کی جس کی مدد سے نواز شریف کو اپنی نااہلی کے خلاف اپیل کرنے اور مختلف لارجر بینچ مقرر کرنے کے مطالبے کا موقع حاصل ہو جاتا۔اس وقت نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کی جاسکتی تاہم اس پر نظر ثانی کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے جس کا دائرہ کار محدود ہے۔