ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں، فواد چودھری

 
0
111

اسلام آباد 17 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ پانچ لوگوں کو 15 سے 20 کروڑ روپے ملے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا ہے کہ خچروں اور گھوڑوں کی منڈیاں لگ گئی ہیں۔ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ اسپیکر کو ان ضمیر فروشوں کو تاحیات اور نااہل قرار دینے کی کارروائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اراکین باضمیر ہوتے تو مستعفی ہوجاتے۔