ملک میں سی پیک کے منصوبوں کا اجراء نوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے‘ شہباز شریف

 
0
309

لاہور اگست2(ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے جبکہ ملک میں سی پیک کے منصوبوں کا اجراء بھی نوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے، سیاست مخالفین پر کیچڑ اچھالنے کا نہیں خدمت کا نام ہے اور اس کے لیے مٹی سے مٹی ہونا پڑتا ہے ۔ لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلی شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف نے ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے، نوازشریف نے عزم، محنت اور خدمت کو شعار بناتے ہوئے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے جبکہ ملک میں سی پیک کے منصوبوں کا اجراء بھی نوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔

سی پیک کے تحت لگنے والے توانائی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا گیا جب کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے صرف اور صرف خدمت کی سیاست کی ہے، مسلم لیگ (ن) نے ملک میں جمہوری اقدار کو فروغ دیا جب کہ سیاست میں شرافت اور شائستگی مسلم لیگ (ن) کا طر امتیاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے سیاست میں اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، سیاست مخالفین پر کیچڑ اچھالنے کا نہیں خدمت کا نام ہے اور اس کے لیے مٹی سے مٹی ہونا پڑتا ہے جب کہ نوازشریف کے ترقیاتی ویژن کو مزید آگے لے کر جائیں گے۔