مصری وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

 
0
184

اسلام آباد 20 مارچ 2022 (ٹی این ایس): مصر کے وزیر خارجہ نےسمیع حسن شکری جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاع و سلامتی کے تمام شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان حقیقی برادرانہ تعلقات ہیں.جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے 48ویں اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسے افغانستان میں سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا۔اور کہا کہ خطے میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا حل تلاش کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔مصری وزیر خارجہ نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔انہوں نے او آئی سی کی 48ویں وزرائے خارجہ کونسل کی میزبانی پر پاکستان کی کوششوں کو خصوصی طور پر سراہا۔