اتحادی حکومت کانئے چیئرمین نیب کے نام پر اتفاق ہوگیا

 
0
95

اسلام آباد 28 مئی 2022 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے درمیان نئے چیئرمین نیب کے نام پر اتفاق ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی اتحاد کے مطابق چیئرمین نیب کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقرکا نام حکومتی فہرست میں سرفہرست ہے۔تمام حکومتی جماعتیں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقرکے نام پرمتفق ہیں۔ حکومتی اتحاد ذرائع نے کہا کہ مقبول باقر کا نام آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں بھی زیر غور آیا۔