اسلام آباد 28 مئی 2022 (ٹی این ایس): حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک اور سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کی ۔چوہدری سرور نے کہا کہ میں مشال ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے حاضر ہوا ہوں ،پاکستانی عوام اور اورسیز یاسین ملک کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں ،ہم تمام یاسین ملک کے خاندان کیساتھ کھڑے ہیں ۔چوہدری سرور نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنایا ہوا ہے ،مودی بطور وزیراعلی قاتل تھا ،کشمیریوں اور مسلمانوں پرظلم پر بین الااقوامی دنیا کو ایکشن لینا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے یورپ یونین کے ہاؤس لارڈ سے مدد مانگی ہے،ہم نے اگلے تیس دنوں ہیومن رائٹس کے لوگوں کو متحرک کریں گے ،تیس دن کے اندر اپیل دائر کریں گے ،ہم برطانیہ کے ویزے کو اپیل کریں گے ،برطانوی حکومت سے درخواست کریں گے کہ وہ مشال ملک کو بولنے کا موقعہ دیں۔سابق گورنر نے کہا کہ ایک کروڑ اورسیز پاکستانیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں ،یہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر مہم چلائیں گے ، یاسین ملک کے نام پر تمام اورسیز متحد ہونگے ،انٹرنیشنل مہم کے لیے نکلیں گے تو ساری اورسیز اکٹھے ہونگے ،یاسین ملک برصغیر کا نیلسن منڈیلا ہے ،یاسین ملک گاندھی کے عدم تشدد کا فلسفے کا پیروکار ہے ،انہیں جھوٹے فراڈ کیس پر سزا دی گئی ہے،ریلیز یاسین ملک مہم چلائیں گے۔پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ آزادی کی جدوجہد کو جتنا دبایا جائے گا وہ اتنی ہی زیادہ ہوگی ،دنیا نے جس ملک کو کمزور کرنا ہوتا ہے ،تو اس ملک کی فوج کو کمزور کرتے ہیں ،ہم ایک گروپ تشکیل دیں گے ،میڈیا اور تمام سیاسی جماعت کے لوگ بھی ہونگے کہ اس معاملے پر حکمت عملی بنائیں گے۔اہلیہ یاسین ملک مشعال نے کہا کہ یاسین ملک کو کچھ ہوا تو کشمیریوں کا دنیا سے اعتبار ختم ہو جائیگا،سید علی گیلانی کی قبر کو جیل بنا رکھا گیاہے،،مغربی دنیا کے کہنے پر یاسین ملک نے ہتھیار پھینکے اور پر امن سیاسی جد وجہد کی،یاسین ملک نے پر امن تحریک کا علم اٹھایا ۔مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک نے عدالت میں کہا اپنی زندگی کی بھیک نہیں مانوں گا ،یاسین ملک ڈیتھ سیل میں ہیں ، خاندان سے رابطے کا حق نہیں دیاجارہا،یاسین ملک کو جان سے مارنے کا خدشہ ہے،اہلیہ حریت رہنما کا کہنا تھا کہ یاسین ملک بہادر ہیں اورپرامن جہدوجہد آزادی کےلیے سرگرم تھے،بھارتی عدالت میں یاسین ملک کے خلاف جھوٹے ثبوت پیش کیے جاتے تھے،یاسین ملک نے کہا وہ خود اپنا کیس لڑیں گے،ان پر بھارتی عدالت نے بےبنیاد الزامات عائد کرکے فیصلہ سنایا ۔