راولپنڈی میں سیکورٹی ہائی الرٹ

 
0
555

راولپنڈی 28 مئی 2022 (ٹی این ایس): تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر حکومت نے اگلے 6 روز تک سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دوبارہ اسلام آباد مارچ کال کے بعد حکومت نے راولپنڈی میں اگلے 6 روز تک سیکورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اور پنجاب پولیس کی اضافی نفری کو بھی واپس جانے سے روک دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے دوبارہ مارچ کیا تو راولپنڈی ڈویژن کو 12 گھنٹوں میں سیل کردیا جائے گا، پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈائون اور کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع کردی جائے گی۔