بھارتی نژاد امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ عذرا زیا،کی مشیرقومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سے اسلام آباد میں ملاقات

 
0
128

اسلام آباد 20 مارچ 2022 (ٹی این ایس): امریکی محکمہ خارجہ کی انڈر سیکرٹری برائے انسانی حقوق بھارتی نژاد امریکی عزت مآب میڈیم عذرا زیا،( .Uzra Zeya) نےمشیرقومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سے اسلام آباد میںملاقات کی۔ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے افغانستان میں انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی سیکورٹی کے ڀراے میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا, سنئیر سفارتی تجزیہ کار اصغرعلی مبارک کی خصوصی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئےخیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی کے آخری ہفتے میں سرکاری دورہ امریکہ کے دوران معید یوسف نے امریکی ہم منصب جیک سلیوان,امریکی کانگریس اراکین سمیت مشیر قومی سلامتی تھنک ٹینکس، میڈیا اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقاتیں کیں تھیں.امریکہ پاکستان تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں اور یہ ملاقات آئندہ سفارتی تعلقات کو مستحکم کرسکتی ھے