براڈ شیٹ کے مالک جو خود نیب کا مجرم ہے، کی گواہی پر شہباز شریف کی پریس کانفرنس ان کی بوکھلاہٹ کا اظہار ہے، چوہدری فواد حسین

 
0
123

اسلام آباد 22 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی براڈ شیٹ کے مالک جو خود نیب کا مجرم ہے، کی گواہی پر پریس کانفرنس ان کی بوکھلاہٹ کا اظہار ہے۔

منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی کرپشن کا ثبوت ان کے بینک اکاؤنٹس سے لے کر لندن کے مہنگےترین اپارٹمنٹس ہیں، کیلیبری فونٹ کاجعلی حلف نامہ ہو یا مریم کے بیانات، ہر لفظ کرپشن چھپانے کا بیانیہ ہے۔