جیل ملازمین ٹریننگ اکیڈمی ہری پورمیں یوم قرارداد پاکستان کے حوالے سے پرتقریب کاانعقادکیاگیا

 
0
102

ہری پور 24 مارچ 2022 (ٹی این ایس): جیل ملازمین ٹریننگ اکیڈمی ہری پورمیں یوم قرارداد پاکستان کے حوالے سے پرتقریب کاانعقادکیاگیا،جس میں سپریٹینڈنٹ سنٹرل جیل ہری پورحامداعظم،ڈپٹی سپرٹینڈنٹ اخترحسین شاہ،انسٹریکٹرطارق شیخ،ایف سی پلاٹون کمانڈر،ایلیٹ فورس کے افسران نے شرکت کی،تقریب کے مہمان خصوصی سپریٹینڈنٹ حامداعظم نے پرچم کشائی کی جبکہ ایف سی اورجیل پولیس کے دستوں نے سلامی بھی پیش کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریٹینڈنٹ حامد اعظم نے قراردادمقاصدکامقصداوراس دن کومنانے کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی،اُنھوں نے کہاکہ ہمارے آباؤاجدادنے کلمہ حق کے نام پراس ملک کوحاصل کیاتھا اسکی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،ہم نے ملکراس ملک و قوم کوترقی کے سفرمیں آگے لیکرجاناہے،تقریب کے دوران جیل پولیس اورایف سی کے اہلکاروں نے روایتی رقص بھی پیش کیا۔۔۔۔