گزشتہ روز دربند اڈا کے قریب ، ریسکیو 1122 کی بروقت کاروائی

 
0
116

ہری پور 24 مارچ 2022 (ٹی این ایس): گزشتہ روز دربند اڈا کے قریب ، ریسکیو 1122 کی بروقت کاروائی۔دربند اڈا کے قریب وقار نامی شخص کے میڈیکل سٹور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 ہری پور کی فائر فائٹر ٹیم اسٹیشن ہاؤس انچارج شہزاد خان کی سربراہی میں فوری موقع پر پہنچ گئی۔ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے دُکان کی لکڑی کی چھت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو 1122 کی بروقت کاروائی کی بدولت دُکان کو معمولی نقصان پہنچا، متاثرہ دُکان اور دیگر ملحقہ دکانوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا جس پر دُکان کے مالک نے ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔