اپوزیشن کے ساتھ جو عدم اعتماد کے وقت ہو گا اس کے بعد وہ کھڑے نہیں ہو سکیں گے، فیصل جاوید

 
0
129

اسلام آباد 25 مارچ 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن مطلوبہ نمبرز پورے کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور 27 مارچ کے جلسے سے اپوزیشن کی کانپیں ٹانگیں گی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان اہم خطاب کریں گے اور عدم اعتماد کے روز دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جو کارڈ لے کر جائیں گے اپوزیشن کو پتہ چل جائے گا اور قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ حق کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ اپوزیشن مطلوبہ نمبرز پورے کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ جو عدم اعتماد کے وقت ہو گا اس کے بعد وہ کھڑے نہیں ہو سکیں گے اور ہم کسی کو بھی برا بھلا نہیں کہتے بلکہ ان کو خود پتہ چل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کے جلسے سے اپوزیشن کی کانپیں ٹانگیں گی۔ عمران خان کے پاس بہت سے کارڈز ابھی پڑے ہوئے ہیں اور وزیر اعظم 27 مارچ کے جلسے میں صرف ایک کارڈ شو کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان سے مقابلہ کرنا کوئی نہیں جانتا اور عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔ عوام ہی سب کو پارلیمنٹ میں لے کر آتی ہے تاہم اب اپوزیشن کے لیے سرپرائز ہو گا۔