اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے کارکن کا کردار ادا کیا، شہباز شریف

 
0
154

اسلام آباد 25 مارچ 2022 (ٹی این ایس): قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسپیکر نے زیادتی کی اور آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ پوائنٹ آف دی آرڈر کے لیے کھڑا ہو لیکن اسپیکر نے مجھے دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے کارکن کا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں پوائنٹ آف دی آرڈر کے لیے کھڑا ہو لیکن اسپیکر نے مجھے دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا۔ پیر کو غیر آئینی عمل ہوا تو ہر قانونی آئینی اور سیاسی حربہ استعمال کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس کے دوران ہم نے احتجاج اور لانگ مارچ ملتوی کیا۔