موٹروے پر کھانے پینے کی اشیاءمہنگے داموں خریدنے پر مجبور شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی

 
0
133

اسلام آباد 26 مارچ 2022 (ٹی این ایس): آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس انعام غنی نے سروس ایریاز میں اشیائے خورونوش انتہائی مہنگے داموں فروخت ہونے کا نوٹس لے لیا۔ میڈیا کے مطابق موٹرویز پولیس کو بے شمار شکایات موصول ہو رہی تھیں، جن میں سروس ایریاز کے دکانداروں کے متعلق بتایا جا رہا تھا کہ وہ کھانے پینے کی اشیاءبہت مہنگی فروخت کر رہے ہیں۔

انعام غنی نے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے این ایچ اینڈ ایم پی کمانڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ فوڈ اتھارٹیز اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے سروس ایریا کی دکانوں پر ہونے والی گراں فروشی کو روکیں۔ انہوں نے کمانڈرز کو سروس ایریاز کی دکانوں پر اشیائے خورونوش کا معیار یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔