شہراقتدارمیں اپوزیشن وحکومتی کارکنان کے تصادم کا خدشہ،سرکاری ہسپتالوں میں الرٹ جاری

 
0
147

اسلام آباد 27 مارچ 2022 (ٹی این ایس): اپوزیشن اور حکومت کے ایک ساتھ جلسوں نے عوام کی جان و مال کو خطرات سے دو چار کردیا ،تصادم کے خدشات اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو الرٹ کردیا گیا ،ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) اتحاد میں شامل مسلم لیگ(ن)اور جے یو آئی (ف) سمیت دیگر جماعتوں اور پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تصادم کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کیونکہ کئی مقامات پر حکومت اور اپوزیشن کے قافلے ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے جہاں کسی قسم کی بھی صورتحال پیدا ہونے کے خدشات ہیں۔اس دوران ہوسکتا ہے کہ کوئی ناگوار صورتحال پیش آجائے جس سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے تمام حفاظتی اقدامات مکمل کرلیئے ہیں۔تاہم اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کے تمام سرکاری اسپتالوں کو الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ساتھ ہی احکامات دیئے گئے ہیں کہ ہسپتالوں میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پمزہاسپتال، پولی کلینک اور سی ڈی اےہسپتال 3 اپریل تک الرٹ رہیں گے۔