پاکستانی سیاسی منظرنامے پر بڑی پیشرفت،ن اور ق لیگی قیادت کا رابطہ ہوگیا

 
0
104

اسلام آباد 27 مارچ 2022 (ٹی این ایس): (ن) اور (ق) لیگ کے درمیان کئی سالوں سے جمی برف پگھل گئی ،دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اعلیٰ سطح کا رابطہ ہوگیا،آج شام ملاقات ہوگی۔ذرائع کے مطابق ملکی سیاسی منظر نامے پر بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے ، مسلم لیگ ن کا مسلم لیگ ق کی قیادت سے اعلیٰ سطحی رابطہ ہوگیا اور ن لیگ کا اعلیٰ سطحی وفد آج ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کرے گا۔

ن لیگی 7 رکنی وفد کی ق لیگی قیادت سے ملاقات آج شام سات بجے اسلام اباد میں چودھری برادران کی رہائش گاہ پر ہوگی، ملاقات میں باہمی سیاسی تعاون اور دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی ۔چودھری پرویزالٰہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، چودھری شجاعت حسین پہلے سے اسلام آباد میں ہیں، وفاقی وزیر مونس الٰہی بھی شام کو اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین پر مشتمل وفد ق لیگ کی قیادت سے ملے گا۔