عمران خان الیکشن کا اعلان کر ہی دو ، اسد عمر کا مشورہ

 
0
113

اسلام آباد 27 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن کا اعلان کر ہی دو تاکہ سب کو پتہ چل جائے کہ پاکستان کس کے ساتھ کھڑا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص کی پہچان کرنی ہے تو یہ دیکھیں کہ اس کیخلاف کون کھڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان اپنے آپ کو مولانا کہتے ہیں، فضل الرحمان نے کہا جوبائیڈن دنیا کا لیڈر ہے, جوبائیڈن آپ کا لیڈر ہوگا ہمار انہیں.

انہوں نے کہا کہ ایک شخص ہے جو اپنی سی وی لے کر پھرتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے خدمت کا موقع دیں۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان اس ملک کے نوجوانوں کیلئے جنگ لڑ رہا ہے، پاکستان کے مستقبل کافیصلہ عوام کو کرنا چاہیے۔ ہم کہتے ہیں یہ جنگ عمران خان کی نہیں پورے پاکستان کی جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک بچانے کیلئے نہیں اپنی کرپشن بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، عمران خان نے دنیا کو بتایا کہ ہم سب سے دوستی کرنے کوتیار ہیں لیکن کسی غلامی نہیں کریں گے۔ ہم یہ جنگ پاکستان کیلئے نہیں پوری مسلم امہ کیلئے جیتیں گے۔