ڈی پی او ہری پور سے انجمن تاجران ہری پور کے وفد کی ملاقات

 
0
545

ہری پور 28 مارچ 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر(ر) کاشف آفتاب عباسی سے انجمن تاجران مین بازار کے وفد کی ملاقات۔ ملاقات کے دوران بازار کے سیکورٹی و ٹریفک کے مسائل اور آمدہ رمضان المبارک سے متعلق تفصلی بات چیت کی گئی۔ ڈی پی او ہری پور نے شرکائ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری اور پولیس کے درمیان باہمی روابط کے فروغ کے ساتھ ساتھ تاجر برادری اور عوام الناس کی جان و مال کے تخفط اور پرامن کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے ہری پور پولیس مزید اقدام اٹھا رہی ہے تاجر برادری اپنی دوکانوں اور مارکیٹوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے ساتھ سیکورٹی کا معقول بندوبست کریں۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی رمضان البارک کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی کے حوالے سے جامع پلان تشکیل دیا جارہا ہے۔ آخر میں تاجر برادری نے ہری پور پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنے ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔