چودھری برادران میں بغاوت کی خبر غلط ہے، شیخ رشید

 
0
194

اسلام آباد 29 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آخری گیند تک کھیلیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت کا فیصلہ برقرار رہے گا اور چودھری برادران میں بغاوت کی خبر غلط ہے۔ عمران خان آخری گیند تک کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا حتمی فیصلہ 3 اپریل کو ہو گا جو آخری گھنٹے تک جائے گا۔ عالمی طاقتوں کا مال کھانے والوں کو شکست ہو گی۔