پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم چیلنج کر دیا

 
0
173

اسلام آباد 20 اپریل 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کے حکم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

پی ٹی آئی نے سنگل بینچ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف پی ٹی آئی کے اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی۔

یاد رہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔