فواد چودھری کا موجودہ سیاسی صورتحال پر دلچسپ ٹویٹ

 
0
101

اسلام آباد 30 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وزیر اطلاعات فواد چودھری نے موجودہ سیاسی صورتحال پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے معنی خیز تصویر ٹویٹ کر دی۔

وفاقی وزیر فواد چودھری سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں مشہور انگریزی ناول Gulliver’s Travels کا ٹائٹل شیئر کردیا۔

انہوں نے اس ٹویٹ کے ساتھ پیش ٹیگ پاکستان پولیٹکس کا استعمال بھی کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بونے ایک دیو قامت شخصیت کوگرانے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ مشہور ناول Gulliver’s Travelsکے مصنف جوناتھن سوئفٹ ہیں۔ ناول کی کہانی میں ایک دیو قامت شخص بونوں کے جزیرے میں پھنس جاتا ہے۔

جہاں بہت سے بونے اسے رسیوں سے باندھ کے اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں اور اس بہت اسے اس کے اوپر بھی چڑھ جاتے ہیں۔