گیس کے بلوں میں ایک بار پر سے اضافے کا امکان

 
0
554

اسلام آباد 30 مارچ 2022 (ٹی این ایس): آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ اس سال ادارے نے گیس کی قیمت میں 932 روپے اضافہ مانگا ہے، گھریلو صارف کے گیس کے بلوں میں 3 گنا اضافہ ممکن ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ اس سال ادارے نے گیس کی قیمت میں 932 روپے اضافہ مانگا ہے، جو بھی فیصلہ اتھارٹی کرتی ہے اس کو مشاورت سے کیا جاتا ہے۔

چیئرمین کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ گیس ڈالرز میں خریدی جا رہی ہے، ہم نے سوچ سمجھ کر گیس کی قیمتوں میں اضافہ مانگا ہے۔

اوگرا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ گھریلو صارف کے گیس کے بلوں میں 3 گنا اضافہ ممکن ہے، گیس جتنی سسٹم میں آنا تھا وہ نہیں آئی گیس کی کمی ہے۔