ڈی پی او ہری پور اور ڈپٹی کمشنر ہری پور کا ڈسٹرکٹ بار ہری پور کا دورہ

 
0
144

نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ منعقدہ تقریب سے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا

ہری پور 30 مارچ 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی اور ڈپٹی کمشنر ہری پور مغیث ثناء اللہ کا ڈسٹرکٹ بار ہری پور کا دورہ۔ دورہ کے دوران وکلاء کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سیشن جج ہری پور، دیگر ججز کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ سیشن جج ہری پور اور ڈپٹی کمشنر ہری پور نے منعقدہ تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈی پی او ہری پور نے شرکاء تقریب سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نو منتخب کابینہ کے صدر خورشید اظہر اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی۔ مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہری پور میں عدالتی نظام اور دیگر مواقع پر وکلاء برداری کا کردار انتہائی مثبت رہا. ہری پور پولیس آئندہ بھی وکلاء اور دیگر محکمہ جات کے ساتھ اچھے مراسم قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ قانون کی عملداری کے لئے ہر ممکنہ تعاون جاری رکھے گی۔ ہری پور پولیس آئندہ بھی انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔