ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ فرخ فرید بلوچ کا دورہ اڈیالہ جیل

 
0
661

معزز جج کا خواتین وارڈ ، نوعمر وارڈ، کچن اسیران ، ہسپتال ، گودام اور تمام بیرکس کا دور’ اسیران کے مسائل سنے’ جیل انتظامیہ کی اسیران کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار

راولپنڈی 31 مارچ 2022 (ٹی این ایس): فرخ فرید بلوچ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد (ویسٹ) بسلسلہ انسپکشن جیل ہذا پر تشریف لائے۔ معزز جج کے ہمراہ وقار حسین گوندل ، جوڈیشل مجسٹریٹ دفعہ 30ضلع اسلام آباد (ویسٹ )بھی تھے۔ معزز جج نے خواتین وارڈ ، نوعمر وارڈ، کچن اسیران ، ہسپتال ، گودام اور تمام بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔معزز جج نے صفائی ستھرائی ، نظم وضبط اور جیل انتظامیہ کی طرف سے اسیران کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ معزز جج نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 16اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا۔ حسب الحکم فاضل جج16اسیران کو جیل ہذا سے رہا کردیا گیا ہے ۔ اور جناب وارث جاوید ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی بسلسلہ انسپکشن جیل ہذا پر تشریف لائے۔ معزز جج کے ہمراہ غلام مصطفی ، جوڈیشنل مجسٹریٹ دفعہ 30ضلع راولپنڈی بھی تھے۔ معزز جج نے خواتین وارڈ ، نوعمر وارڈ ، کچن اسیران ، ہسپتال ،گودام اور تمام بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے، صفائی ستھرائی ، نظم وضبط اور جیل انتظامیہ کی طرف سے اسیران کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ، معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار9اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا، 9اسیران کو جیل ہذا سے رہا کردیا گیا ہے ۔ اور جناب محمد سہیل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد (ایسٹ)بسلسلہ انسپکشن جیل ہذا پر تشریف لائے۔ معزز جج کے ہمراہ ملک محمد عمران جوڈیشل مجسٹریٹ دفعہ30ضلع اسلام آباد (ایسٹ)بھی تھے۔ معزز جج نے خواتین وارڈ ، نو عمر وارڈ، کچن اسیران ، ہسپتال ، گودام اور تمام بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سننے ۔معزز جج نے صفائی ستھرائی ، نظم وضبط اور جیل انتظامیہ کی طرف سے اسیران کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ، معزز جج نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار3اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔