تھانہ صدرواہ پولیس کی اہم کاروائی، قتل کے مقدمہ کا نامزد آخری ملزم گرفتار،قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیاگیاتھا

 
0
219

راولپنڈی 04 نومبر 2020 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ صدرواہ پولیس کو مقتول کے بھائی محمد اسماعیل نے درخواست دی کہ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ صدر واہ کے علاقہ میں پلاٹ کے تنازعہ پراسکے بھائی محمد وقاص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیاتھا،جس پر تھانہ صدرواہ میں مقدمہ درج کیاگیا،سی پی او محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سید علی کو ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا تھا،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او صدر واہ اوردیگر تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی، ٹیم نے ہیومین انٹیلیجنس اور ٹیکنکل طریقہ سے تفتیش کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ کانامزد آخری ملزم امتیاز اکبر کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ اوصدرواہ نے بتایاکہ ملزم کے 5 ساتھی عارف حسنین، حسنین عباس، شیراز اختر، نقاش محموداور طارق محمود قبل ازیں گرفتار ہو کر چالان ہو چکے ہیں، گرفتار ملزم امتیاز اکبر سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جو قبل ازیں بھی متعدد مقدمات میں چالان ہو چکا ہے،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے کہاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،سی پی او محمد احسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار سید علی، ایس ایچ اوصدرواہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں مدددیتی ہے،ملزم جتنا بھی شاطرکیوں نہ ہو، قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا