انفارمیشن گروپ کی گریڈ 22 کی افسر زاہدہ پروین وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات تعینات: نوٹیفکیشن جاری

 
0
298

اسلام آباد 04 نومبر 2020 (ٹی این ایس): زاہدہ پروین کو اکبر حسین درانی کی جگہ وفاقی سیکرٹری اطلاعات بنایا گیا ہے ، زاہدہ پروین کو دوسری مرتبہ وفاقی سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔زاہدہ پروین کو جون 2019 میں بطورایڈیشنل سیکرٹری ، سیکرٹری اطلاعات ونشریات کا چارج سونپا گیا تھا ۔ وفاقی حکومت نے زاہدہ پروین کو نومبر 2019 میں گریڈبائیس میں بطور وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات ترقی دی تھی ۔جنوری 2020 میں ان کی جگہ اکبر حسین درانی کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا تھا ۔ اب اکبرحسین درانی کو سیکرٹری اطلاعات کے منصب سے ہٹاتے ہوئے دوبارہ زاہدہ پروین کو وفاقی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے ۔ زاہدہ پروین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ انفارمیشن گروپ کی پہلی خاتون افسر ہیں جنہیں گریڈ بائیس ملا . انہیں پہلی خاتون وفاقی سیکرٹری اطلاعات بننے کا اعزاز حاصل ہونے کے بعد اب دوسری مرتبہ وفاقی سیکرٹری اطلاعات بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے ۔ زاہدہ پروین کل وزارت اطلاعات میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی ر