راولپنڈی پولیس کا اہم اقدام، سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایت پر کرائم پاکٹس پر جدید کیمرے نصب

 
0
500

راولپنڈی 04 نومبر 2020 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس کا اہم اقدام، سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایت پر کرائم پاکٹس پر جدید کیمرے نصب، جدید PTZ
(pan, tilt and zoom) کیمرے 360 ڈگری روٹیشن، نائٹ ویژن اور زومنگ کے فیچرز رکھتے ہیں، ابتدائی طور پر کیمرے دبئی پلازہ اور کمرشل مارکیٹ کے علاقوں میں نصب کئے گئے ہیں، کیمرے سی پی او آفس کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے 24/7 آپریٹ اور مانیٹر کئے جا رہے ہیں، جدید ہائی ڈیفینیشن کیمرے دن اور رات میں دونوں اوقات میں یکساں فوٹیج بنا سکتے ہیں،

کیمروں سے زوم فیچر کے ذریعے ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کے چہرے اور گاڑی کی نمبر پلیٹ کی بھی شناخت کی جا سکے گی، کیمروں کی تنصیب سے مشکوک افراد، گاڑیوں اور سرگرمیوں پر نظر رکھی جا سکے گی، کیمروں کی تنصیب سے کرائم پاکٹس پر مانیٹرنگ اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی میں مدد ملے گی، سی پی او محمد احسن یونس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بہتر پولیسنگ اور استعداد کار کو بڑھانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔