کانجو گیریژن میں آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج کا افتتاح

 
0
4561

راولپنڈی ستمبر 27(ٹی این ایس):چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات کا دورہ کیا،آرمی چیف نے کانجو گیریژن میں آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج کا افتتاح کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج  کانجو میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کا افتتاح کیا ہے۔ مقامی عمائدین نے سوات کینٹ میں اسکول ،کالج کے قیام پرآرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔آرمی پبلک سکول کا کیمپس جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے۔ آرمی پبلک اسکول اورکالج میں طلباء کی گنجائش 36 سو ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم سے امن وامان کوتقویت ملتی ہے۔امن وامان کے استحکام کیلئے نوجوانوں کوزیورتعلیم سے آراستہ کرنا ضروری ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ امن واستحکام کیلیے نوجوانوں کو زیورتعلیم دینے سے بہترکوئی سوچ نہیں ہوسکتی۔