بلاول کے تمام اثاثے موروثی ہیں، بلاول ہاؤ س کی تیس لاکھ مالیت نوے کی اوائل میں تھی، ٹیکس قوانین کے تحت کسی بھی اثاثے کی مالیت وہی لکھی جاتی ہے جو کسی کے نام انتقال کے وقت تھی: ترجمان پیپلز پارٹی

 
0
964

راولپنڈی، جون  24(ٹی این ایس):  پاکستان پیپلز پارٹی کے ‏ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو کے اثاثوں سے  متعلق وضاحت  پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کے تمام اثاثے موروثی ہیں اورانھوں نے کاغذات نامزدگی میں تین سال کے ٹیکس رٹرن جمع کروائے ہیں۔

بلاول ہاؤ س کی مالیت کے بارے میں نواز کھوکھر نے کہا کہ  اس اثاثے کی تیس لاکھ مالیت نوے کی اوائل میں تھی، کاغذات نامزدگی میں بلاول ہاؤس کراچی کی مالیت نوے کے اوائل کی قیمت کی بنیاد پر ظاہر کی گئی ہے، انھوں نے یہ منطق پیش کی کہ ٹیکس قوانین کے تحت کسی بھی اثاثے کی مالیت وہی لکھی جاتی ہے جو کسی کے نام انتقال کے وقت تھی۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر  نے مزید کہا  کہ بلاول بھٹو کے سامنے ستر سے زائد امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے،پی ٹی آئی، نون، جی یو آئی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم سمیت کسی جماعت کے امیدوار نے اعتراض دائر نہیں کیا،کسی بھی امیدوار نے بلاول بھٹو کے کاغذات پر ایسا کوئی قانون اعتراض نہیں اٹھایا، چیئرمن بلاول بھٹو نے تمام قوانین پر من و عن عمل کر رہے