گوجر خان: تھانہ مندرہ کی حدود سے 60 سالہ  گوالے کی لاش بر آمد

 
0
331

گوجرخان، جون  24(ٹی این ایس):   تھانہ مندرہ کی حدودسراہدنے سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت 65 سالہ شبیر حسین کے نام سے ہو ئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مقتول ہرنال کا رہائشی ہے اور دودھ کا کاتوبار کرتا تھا،لاش کھلے عام کھیتوں میں پائی گئی اور کوئی ظاہری زخم نہیں پائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کا سراہدنے میں کسی کے ساتھ لین دین کا تنازع چل رہا تھا۔

مندرہ پولیس نے ضروری کاروائی کرتے ہوئے معاملہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔