اسلام آباد(ٹی این ایس) اسلام آباد، سابق چیئرمین سی ڈی اے کا کتا مارگلہ ہلز پر تیندوے کا شکار بن جانے کا انکشاف

 
0
203

سابق چیئرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل کا کتا تیندوے کا شکار بن جانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت کے چیئرمین نورالامین مینگل اپنی فیملی کے ہمراہ مارگلہ ہلز، دامنِ کوہ پر واقع سی ڈی اے ریسٹ ہاوس میں رہائش پذیر تھے۔ صبح اٹھ کر انہیں معلوم ہوا کہ انکا کتا غائب ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کتا ہسکی نسل کا مہنگا ترین کتا تھا، تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ کتے کا تیندوے نے شکار کیا۔اس حوالے سے اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے واقعے کے بعد مارگلہ ہلز ٹریلز پر کتا ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔بورڈ نے ہدایت کی ہے کہ سیاح ٹریلز پر کتا لے جانے سے گریز کریں۔ کتا ساتھ لے جانے کی صورت میں تیندوے کے حملہ کرنے کا خدشہ رہتا ہے۔