اسلام آبادکےگرلزکالجوں میں کمپیوٹرلیب اوربسوں کی خریداری میں 7 ارب گھپلوں کاانکشاف، ایف آئی اے کے چھاپے شروع

 
0
352

تعلیمی اصلاحات پروگرام کےکوآرڈینیٹرحسن رضاملک سےفرار، سابق وزیرکیڈطارق فضل چوہدری سےبھی تحقیقات کی جائے گی

‏ اسلام آباد، جون  24(ٹی این ایس):  اسلام آبادکےگرلزکالجوں میں کمپیوٹرلیب اوربسوں کی خریداری میں گھپلوں کاانکشاف سامنے آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دورحکومت میں کیڈمیں7ارب سےزیادہ کےگھپلے ہوئے ہیں جن کی  ‏ایف آئی اےنےتحقیقات شروع کردی اورگرفتاریوں کےلیےچھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  ‏وزیراعظم کےتعلیمی اصلاحات پروگرام کےکوآرڈینیٹرحسن رضاملک سےفرار ہوچکے ہیں ‏کیڈکےتحت پروگرام میں آلات کی تنصیب اورمرمت میں بھاری کمیشن دیئےگئے‏۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اےنےسابق وزیرکیڈطارق فضل چوہدری سےبھی تحقیقات کافیصلہ کرلیاہے

واضع رہے کہ کیڈ کےزیرانتظام منصوبےکےپی سی ٹوکےلیے7ارب سےزائدکافنڈمختص کیاگیاتھا۔