سعودی حکومت کی طرف سے عازمین حج کیلیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار،6سال سے کم اور80 سال سے زائد عمر کے افراد مستثنیٰ

 
0
321

اسلام آباد، جون  24(ٹی این ایس):  سعودی حکومت نے عازمین حج کیلیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دیدیا ہے۔وزارت مذہبی امور‏کےمطابق عازمین حج بائیو میٹرک تصدیق کے بغیرسعودیہ روانہ نہیں ہوسکیں گے۔6سال سے کم عمر بچے،80 سال سے زائد بزرگ بائیو میٹرک سے مستثنیٰ ہیں تمام عازمین حج کوفنگر پرنٹس،بائیو میٹرک سہولت مفت مہیا کی جائے گی عازمین حج کی بائیو میٹرک تصدیق سعودی حکومت کی نامزد کمپنی’’اعتماد‘‘کرے گی عازمین حج کواپنے شیڈول کے مطابق فنگرپرنٹس،بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی ہدایات جاری‏ کر دی گئی ہیں وزارت مذہبی امورنے عازمین حج کی مرحلہ واربائیومیٹرک تصدیق کا شیڈول ترتیب دے دیاہے جس میں شیڈول کی معلومات موبائل میسیج،ویب سائٹ  اورحج ہیلپ لائن کے ذریعےمل سکے گی وزارت مذہبی امور کی طرف سے عازمین حج کو موبائل میسیج بھیجے جا رہے ہیں۔