ایس پی سیکیورٹی عمارہ اطہر سمیت لاہور کے کئی اعلیٰ پولیس افسران کو تبدیل نہ کئے جانے پر چہ میگوئیاں

 
0
591

لاہور، جون  24(ٹی این ایس):  لاہور سے مرد پولیس افسروں کے ساتھ ساتھ تمام خواتین پولیس افسروں کے بھی دوسرے اضلاع میں تبادلے کر دئیے گئے، تاہم پچھلے کافی عرصے سے لاہور میں تعینات ایس پی سیکیورٹی عمارہ اطہر کو تبدیل نہیں کیا گیا۔

نگراں حکومت نےالیکشن کمیشن کی اجازت سے لاہور سے تمام مرد اور خواتین پولیس افسروں کو تبدیل کرکے دوسرے اضلاع میں بھیج دیا ہے، تاہم پچھلے کافی عرصے سے لاہور میں تعینات ایس پی سیکیورٹی عمارہ اطہر کو تبدیل نہیں کیا گیا۔

ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود کو لاہور سے قصور، شاہدہ نسرین کو لاہور سے ننکانہ صاحب، صدف فاطمہ کو لاہور سے حافظ آباد اور سائرہ بانو کو لاہور سے نارروال بھیج دیا گیا۔

اس موقع پر پولیس افسران کا کہنا ہے کہ جب تمام کے تبادلے کردئیے تو ایس پی سیکیورٹی عمارہ اطہر کو استثنیٰ دینے کا کیا جواز ہے۔

دوسری طرف انچارج سیکورٹی و ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس لاہور و انچارج صدر ڈویژن میاں محمد اسلم si 327/L،انچارج سیٹی ڈویژن و سیکورٹی و ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس   لاہور منیر احمد si ،انچارج سول لائن ڈویژن سیکورٹی و ڈسٹرکٹ  انٹیلیجنس لاہور  آفتاب احمدsi،انچارج کینٹ ڈویژن سیکورٹی و ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس  لاہور  ابرار شاہ siکو بھی لا ہورسے تبدیل نہیں کیا گیا جس کے بارے میں چی میگوئیاں ہورہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اس سے الیکشن اثر انداز ہوسکتا ہے۔