گرانفروشی پر33,000روپے جرمانہ عائد،20 افراد کے خلاف مقدمات درج،22 افراد گرفتار

 
0
374

لاہور جولائی24(ٹی این ایس ) ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے536مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر32دکانداروں کے چالان کیے جبکہ33,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،20افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر22افراد کو گرفتار کروایا گیا۔20 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔