لاہور جولائی24(ٹی این ایس ) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر اے سی سٹی عبداللہ خرم نیازی نے انسداد ڈینگی مہم کے تحت ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کیا۔ اے سی سٹی نے ٹولنٹن مارکیٹ میں ڈینگی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اے سی سٹی عبداللہ خرم نیازی نے چیکنگ کے دوران ایک چکن شاپ سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر اُس کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے ۔