قصور،مظاہرین پر گولی چلانے کا حکم کس نے دیا،نئے انکشافات

 
0
371

لاہور ،جنوری18(ٹی این ایس): ننھی زینب کے ساتھ ہونے زیادتی کے بعد قتل کرنے پر قصور شہر کے تمام لوگ اس قدر سراپا احتجاج ہوئے کہ قصور پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے مظاہرین پر سیدھی گولیاں برسانا شروع کر دی ۔زرائع کے مطابق مظاہرین پر گولیاں برسانے کا حکم اے ڈی سی جی نے دیا تھا ۔مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے جس کے بعد محمد شفیق (کانسٹیبل )اور رشید (کانسٹیبل ) کوگرفتار کر لیا گیا ہے ۔کانسٹیبل محمد شفیق نے بیان دیا ہے کہ سیدھی گولی چلانے کا حکم اے ڈی سی جی نے دیا تھا تاہم ابھی تک اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ۔ یاد رہے کہ سیدھی گولیاں چلانے کے جرم میں مقدمہ نمبر16/16ملزموں پر مقدمہ درج کر لیا گیا تھا ۔