لاہور(ٹی این ایس) وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 38واں اجلاس

 
0
36

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 38واں اجلاس
صوبائی کابینہ نے اتفاق رائے سے صوبے میں تھری ایم پی او کے نفاذ میں 3 ماہ کی توسیع کی تجویز مسترد کر دی
8 فروری کو غیر جانبدارانہ اور آزادانہ الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔محسن نقوی
کسی بھی جماعت کے امیدوار کو انتخابی مہم کا پورا حق حاصل ہے۔محسن نقوی
الیکشن میں لیول پلئینگ فیلڈفراہم کرنا نگران حکومت کا فرض ہے، اسی لیے تھری ایم پی او کے نفاذ کی تجویز مسترد کر دی ہے۔محسن نقوی
الیکشن کے انعقاد کیلئے 6سے 9فروری تک تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں (سکولز،کالجز،یونیورسٹیز) میں تعطیلات کا اعلان
تعطیلات کے بعد سکولز معمول کے اوقات کار کے مطابق کھلیں گے۔محسن نقوی
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں الیکشن کی مانٹیرنگ کیلئے 32ہزار کیمرے خریدنے کی منظوری
کابینہ نے کیمروں کی خریداری کیلئے فنڈزکی منظوری دے دی
موٹروہیکل رولز 1969ء میں ترامیم کی منظوری،فیل ہونے کی صورت میں 2ہفتے کے بعد ڈرائیونگ ٹیسٹ دوبارہ دیا جاسکے گا
پنجاب کے مختلف اضلاع میں سمارٹ تھانوں کی تعمیر کے لئے اراضی منتقل کرنے کی منظوری
پنجاب کی 7570کلو میٹر کینال طویل نہروں کی بھل صفائی کا پہلا مرحلہ مکمل،منگلا کمانڈ ایریا میں نہریں جلد کھول دی جائیں گی
بھل صفائی کے دوسرے مرحلے میں 320نہروں کی 3200کلومیٹر کینال بھل صفائی شروع ہوچکی ہے۔سیکرٹری آبپاشی کی بریفنگ
لال سہانرا پارک بہاولپور کے لئے اضافی اراضی ٹرانسفر کرنے کی منظوری
صحت سہولت پروگرام کے تحت ٹرسٹ ہسپتالوں کے لئے گرانٹ کے نئے فارمولے کی منظوری
پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس کے موجودہ ویلیوایشن ٹیبلز میں جون2024تک توسیع کی منظوری
پنجاب ڈرگز رولز 2007ء میں ترامیم کی منظوری
نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے 14کروڑ 61لاکھ روپے کے لیپسڈ فنڈزکی توثیق نو اور اختیار نو کی منظوری
پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کی منظوری
موٹر وہیکلز کیلئے ریٹروریفلیکٹیو نمبر پلیٹس مارکیٹ سے بنوائی جائیں گی
محکمہ ایکسائزٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نمبر پلیٹس کی فراہمی کیلئے معیار مقرر کرے گا
پنجاب گرین فنانسنگ سٹرٹیجی کی منظوری،عملد رآمدکیلئے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج اٹک کی سپیشل آڈٹ رپورٹ برائے 2021-22کی منظوری
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی گوجرانوالہ کی استعدادکاربڑھانے اور بہتری کیلئے فنڈز کی منظوری
داتا دربار کے ماسٹر پلان،دربار کمپلیکس کی توسیع وترقی اور دربار کے اطراف ٹریفک مینجمنٹ کی منظوری
صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، انسپکٹرجنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کی اجلاس میں شرکت