آر ایس ایس کے غنڈے بھارتی پولیس کی نگرانی میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں: وزیراعظم

 
0
384

اسلام آباد فروری 29 (ٹی این ایس): سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آر ایس ایس کے غنڈے بھارتی پولیس کی نگرانی میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔


وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی پولیس کی نگرانی میں مسلمانوں کے قتل عام سے شدت پسندی جنم لےگی، بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا مقصد 20 کروڑ مسلمانوں کو کشمیریوں کی طرح مشتعل کرنا ہے۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میں بار بار نشاندہی کر رہا ہوں عالمی برادری مداخلت کرے، ایسا نہ ہوا تو ناصرف خطے بلکہ دنیا بھر کے لیے اس کے بھیانک نتائج ہوں گے۔